سرپور ٹاؤن/27 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپور ٹاون 20 کلومیٹر کی دوری پر موجود کوٹالہ منڈل سے سرپورٹاؤن کو آنے والی کپاس سے بھری ہوئی بولیرو ویان میں اچانک آگ لگنے سے کپاس اور ویان جل کر خاکستر ہو گئی، ویان میں موجود ڈرائیور اور کلینر دونوں باحفاظت حادثہ سے باہر نکل پڑے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی کوٹالہ منڈل سب انسپکٹر اف پولیس مدھوکر نے حادثہ مقام پہنچ کر سڑک کے دونوں بازو ٹریفک کو روکتے ہوئے اگ کی لپیٹ سے دور رکھا۔