کپتانی سے بیٹنگ متاثر ہونے کا علم نہیں :ڈی کاک

   

موہالی ۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) جنوبی افریقہ کے نومنتخب ٹوئنٹی 20 کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے کہا ہیکہ قیادت اور بیٹنگ ان پر دوہری ذمہ داری ہے لیکن وہ اس دوہری ذمہ داری کے متعلق زیادہ نہیں سوچھ رہے ہیں۔ ڈی کاک نے اعتراف کیا ہیکہ قیادت ان کی بحیثیت بیٹسمین صلاحیتوں پر کس طرح اثر انداز ہوگی اس کے متعلق وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ڈی کاک جوکہ ہندوستان کے دورہ کیلئے معلنہ جنوبی افریقی ٹیم میں سینئر کھلاڑی ہیں جس کی وجہ سے فاف ڈوپلیسی کی عدم موجودگی میں ٹیم انتظامیہ نے انہیں قیادت کی ذمہ داری دی ہے اور اس کا اصل مقصد ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کرنا ہے جوکہ آئندہ برس آسٹریلیا میں منعقد دنی ہے۔ ہندوستان کے خلاف یہاں کل کھیلے جانے والے دوسرے ٹوئنٹی 20 مقابلہ کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے ڈی کاک نے کہا کہ دیانتداری سے کہا جائے تو وہ قیادت کے متعلق بہتر زیادہ فکرمند نہیں ہے۔ تاہم ان کے کریئر میں ایک اور سنگ میل ہوگا جوکہ زائد ذمہ داری کا احساس دلائے گا۔ تاہم انہوں نے یہ اعتراف کرنے سے فی الحال انکار کردیا ہیکہ قیادت سے ان کی بیٹنگ متاثر ہوگی۔ ڈی کاک جنہوں نے آئی پی ایل میں نہ صرف شرکت کی بلکہ ممبئی انڈینس کے ساتھ خطاب حاصل کرنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہے اور وہ ہندوستانی وکٹوں کے برتاؤ سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینئر کھلاڑی ڈوپلیسی اورڈی ولیرس نے انہیں آزادانہ مظاہرے کرنے کی پوری چھوٹ دے رکھی تھی اور وہ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو بہتر مظاہرہ کرنے کی پوری آزادی دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں مختلف صلاحیتیں موجود ہیں اور ان سے بہتر مظاہرہ کی امید کی جاسکتی ہے۔ پہلے مقابلہ کے بارش کی نذر ہوجانے کے بعد دو مقابلوں کی سیریز پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈی کاک نے کہا کہ یہ منفی پہلو ہوچکا ہے کیونکہ تین مقابلوں کی سیریز بہتر ہوتی۔