کپل اور گواسکر کا کرکٹرز کو مدد کا اعلان

   

نئی دہلی۔3 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سنیل گواسکر اور کپل دیو جیسے سابق عظیم کھلاڑیوں نے ہندوستانی کرکٹر یونین (آئی سی اے) کے ملک گیر لاک ڈائون کے درمیان تقریبا 30 ضرورت مند کرکٹروں کو مالی طور پر مدد کرنے کی پہل کو اپنی حمایت دی ہے۔آئی سی اے کے صدر اشوک ملہوترا نے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ان ضرورت مند سابق کرکٹروں کی مدد کے لئے 39 لاکھ روپے جمع کئے ہیں۔ملہوترا نے کہاکہ سنیل گواسکر، کپل دیو، گوتم گمبھیر اور گڈپا وشوناتھ جیسے بڑے کھلاڑی بھی ہم شامل ہوگئے ہیں اور ہماری پہل کے لئے یہ کافی حوصلہ بڑھانے والا ہے۔ گجرات کے ایک کارپوریٹ نے بھی تعاون کی پیشکش کی ہے۔