کپل سبل کا دوٹوک جواب’ہندوستان کا مسلمان کسی کے باپ سے نہیں ڈرتا‘۔ ویڈیو

,

   

شہریت ترمیمی ایکٹ 2019جو قانون بننے سے قبل اس پر راجیہ سبھا میں گرما گرم بحث ہوئی تھی اور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے خدشات کا جواب دیتے ہوئے کہاتھا کہ”ہندوستان میں رہ رہے مسلمانوں کو کسی سے ڈرنے او رگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘

کیونکہ شہریت کے متعلق نئے قانون میں ان کے لئے کسی بھی قسم کی ترمیم نہیں کی گئی ہے“۔

اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا کپل سبل نے کہاکہ ”ہندوستان کا مسلمان کسی کے باپ سے نہیں ڈرتا‘ میں نہیں ڈرتا او رکوئی نہیں ڈرتا‘ ہم ڈرتے او راحترام کرتے ہیں تو ہندوستان کے ائین سے ڈرتے اور اس کااحترام کرتے ہیں“۔

انہوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ پر بحث کے دوران بہت ساری تفصیلات بھی پیش کی ہے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں

 

https://www.youtube.com/watch?v=I8wA13aTBLU&feature=youtu.be&fbclid=IwAR2aaeE9f7ktV0nud5W6rhTfQeSrcXzAjkxCXxPM9DyvaivSH_dJNxGZm5o