کپل سنگوان گینگ کا شارپ شوٹر گرفتار

   

نئی دہلی: بدنام زمانہ کپل سنگوان گینگ کے ایک شارپ شوٹر کو، قتل، اقدام قتل اور مسلح ڈکیتی سمیت نو مقدمات میں ملوث پائے جانے کے بعد دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گرفتار کرلیاہے۔ جمعہ کوپولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت دہلی کے بابا ہری داس نگر کے رہنے والے امیت عرف کھچھر (35 سالہ ) کے طور پر کی گئی ہے۔ ڈی سی پی راجیو رنجن سنگھ نے کہا کہ گروہ واری دشمنیوں کی وجہ سے قتل کے حالیہ لرزہ خیز واقعات کی روشنی میں اسپیشل سیل کو مطلوب کٹر مجرموں اور شارپ شوٹرز کی شناخت اور ان کی گرفتاری کا کام سونپا گیا ہے۔