کپل شرما شو میں ”دادی“ کے طور پر علی اصغر کی کیا واپسی ہوگی؟۔

,

   

ممبئی۔ علی اصغر عرف دادی کی کپل شرما شو میں واپسی ہوگی‘ جس کا ایک طویل مدت سے اب تک مداحوں کو انتظار ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ کپل کے ساتھ اشتراک کے متعلق ان کا اہلیہ بیان مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ جو علی کے کامیڈی شو کے مجوزہ سیزن میں واپسی کا بے چینی کے ساتھ انتظار کررہے ہیں۔

مذکورہ کپل شرما شو فی الحال روکلا ہوا ہے کیونکہ اس کی ٹیم امریکہ‘ کینڈا او راسڑیلیا کے کامیڈی ٹور پر ہے۔ میکرس فی الحال نئے سیزن کی تیار اور اپنی ٹیم کے لئے نئے ممبرس کے خدمات حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ پریمیر کی تاریخ کا بھی اب تک اعلان نہیں ہوا ہے


کپل شرما شو کو علی اصغر نے کیوں چھوڑ دیاتھا؟۔

علی اصغر جس نے 2017میں شوچھوڑدیاتھا‘ نے اب اپنے شو کو چھوڑنے کی وجوہات کا انکشاف کیاہے اور اس بات کا بھی اشارہ دیاکہ وہ کپل کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ہاتھ ملارہے ہیں۔

ای ٹی ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اپنے کام سے ’تخلیقی طور پر مطمئن“ نہیں تھے جس کی وجہہ سے وہ شو میں اپنی برقراری کے لئے دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔

علی نے کہاکہ ”اگر میں خوش نہیں ہوں تو میں شائقین کے لئے کس طرح سیر وتفریح کا موقع فراہم کرسکوں گا۔ ایسا تھا کہ شو چھوڑنا میرے لئے بہتر محسوس ہوا اگر کوئی بہتر چیز ائے گی تو دوبارہ ہاتھ ملالیں گے“۔

کپل شرما شو کا نیا سیزن مختلف کاسٹ کے ساتھ واپس آرہا ہے‘ مداحوں کو امید ہے کہ ٹی کے ایس ایس فیملی میں علی اصغر کی واپسی ہوگی۔ اس شومیں ارچنا پورن سنگھ‘ کے رشنا ابھیشک‘ کیکو شردا‘ چندن پربھاکر‘بھارتی سنگھ‘ سومونا چکربرتی اور دیگر پر مشتمل ہے۔

علی اصغر کے علاوہ ماضی میں دیگر ستارے بشمول سونگاندھا مشرا‘ سنیل گرور اورچندن پربھاکر نے بھی شو چھوڑ دیاتھا۔ جبکہ چندن نے واپسی کرلی مگر سونگاندھا اور سنیل اب بھی دوری بنائے ہوئے ہیں۔