کپل شرما کا معاوضہ 60 لاکھ سے گھٹ کر 15 لاکھ ہوگیا

   

کپل شرما نے پچھلے دنوں اپنی گرل فرینڈ گنی چترتھ سے شادی کی اب وہ اپنے پرانے انداز میں ٹی وی شو لے کر لوٹ آئے ہیں۔ 29 دسمبر کو کپل کے نئے شو دا کپل شرما شو سیزن 2 کی واپسی ہوئی کپل شرما کے شو میں پہلے مہمان رنویر سنگھ اور سارا علی خان تھے۔ کپل نے اسی گرمجوشی سے اپنے شو کی شروعات کی۔ کپل کی حاضر جوابی کو دیکھ کر لگا ہی نہیں کہ وہ لمبے بریک کے بعد واپسی کئے ہیں۔ ناظرین بھی کپل کے اس انداز کو کافی پسند کررہے ہیں۔ کپل کو پلیٹ فارم تو مل گیا ہے لیکن پیسوں کے معاملے میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کپل شرما نے واپسی تو کرلی لیکن انہیں فیس پہلے سے کافی کم مل رہی ہے۔ کپل کی فیس ایک دو لاکھ نہیں بلکہ 40 سے 50 لاکھ روپیوں تک کم ہوگئی ہے۔ ایسا کرنا کپل کی مجبوری ہوسکتی ہے۔ اس بار کپل یہ شو سلمان خان کے ساتھ مل کر پروڈیوس کررہے ہیں۔ پہلے وہ اپنا شو خود ہی پروڈیوس کرتے تھے۔ سال 2016 میں کپل نے اپنے شو کی شروعات کی تھی کامیڈی کنگ اس میں اپنے ساتھ سنیل گروور، کوکی شردھا چندن پربھاکر نظر آئے تھے اس کے لئے کپل تقریباً 60 تا 80 لاکھ روپے چارج کیا کرتے تھے۔ اب جو پیسے انہیں مل رہے ہیں وہ اس سے کافی کم ہے۔ میڈیا میں چل رہی خبروں کی مانیں تو کپل کی ایک ایپی سوڈ کی فیس 60 لاکھ سے گھٹ کر 15 لاکھ ہوگئی ہے۔ پر فی الحال کپل پیسے نہیں بلکہ ناظرین کا دل جیتنے کی کوشش کررہے ہیں۔