سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعے کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر جمعہ کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کر دی۔