کھادی بورڈ سے تلنگانہ میں 50 کروڑ سے زائد قرضوں کی فراہمی کا نشانہ

   

شہری سطح پر 25 فیصد سبسیڈی ، گرامینا میں 35 فیصد رعایت ، محمد یوسف زائد کا خطاب

سدی پیٹ /29 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پردھان منتری روزگار یوجنا اسکیم کے تحت کھادی بورڈ ریاست تلنگانہ لون فراہمی کیلئے زائداز 50 کروڑ کا نشانہ مقرر کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدرنشین کھادی بورڈ ریاست تلنگانہ محمد یوسف زاہد نے دورہ سدی پیٹ کے موقع پر کیا ۔ جوکہ تنظیم المساجد سدی پیٹ کی خصوصی دعوت پر دورہ کیا جہاں صدر تنظیم المساجد غوث محی الدین ڈاکٹر علیم الدین ، ظہورالدین ، علیم الدین سرور ، محمد یوسف ، شاہد الرشید و دیگر نے شاندار استقبال کیا ۔ اس ضمن میں یوسف زاہد نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ پی ایم جی پی اسکیم کے تحت گرامینی و شہری عوام کیلئے کئی ایک پیشوں میں تربیت کے علاوہ تجارت کیلئے لون فراہم کیا جاتا ہے ۔ 125 یونٹ کے ذریعہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے خود روزگار بنانے کیلئے لون کی منظوری دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری سطح پر 25 فیصد سبسیڈی اور گرامینا سطح پر 35 فیصد چھوٹی صنعت قائم کیلئے لون فارہم کیا جارہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ لیون کمیٹی کی جانب سے استفادہ کنندگان کو کھادی بورڈ کے زیر اہتمام پبلک لنک اپ کے ذریعہ خود روزگار لون فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ میں صرف 10 کروڑ بورڈ کیلئے تھے ۔ اب اسے 50 کروڑ تک کردیا گیا ہے ۔ بعد ازاں انہوں نے شہر سدی پیٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کیا ۔ اس کیلئے مقامی رکن اسمبلی و وزیر ہریش راؤ کی شہر کے تئیں ترقیاتی کارناموں کی زبردست ستائش کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہریش راؤ جوکہ میڈیکل کالج ، کیندریا ودیالیہ ، منی ٹینک بنڈ و دیگر کئی ایک فلاحی و ترقیاتی ادارہ شہر سدی پیٹ میں قائم کرنے میں کافی جدوجہد کی ۔ جس کی بناء شہر سدی پیٹ کو ایک منفرد مقام ملا ہے ۔ انہوں نے یہاں کی گنگا جمنا تہذیب کی بھی ستائش کی ۔ صدرنشین نے اپنا دورہ مصروف ترین گزارا دریں اثناء انہوں نے حکومت تلنگانہ کی اقلیتوں کے تئیں کارگذار کا ذکر کیا اور وزیر اعلی کے سی آر کی دور اندیش سیاست کی بھی زبردست ستائش کی ۔