اگر آپ کھانسی میں مبتلا ہیں تو آپ کا علاج آپ کے باورچی خانے ہی میں موجود ہے۔ہمارے بتائے گئے چند نسخوں پر عمل کر کے آپ کھانسی سے راحت پا سکتی ہیں۔
ادرک : میری لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ادرک میں پائے جانے والے کیمیکلز سوزش اور متلی کو روکتے ہیں گرم پانی میں چند ٹکڑے ادرک کے ڈال کر بھاپ لیں۔گلے میں پائی جانے والی خراش ٹھیک ہو جائے گی۔
سیاہ مرچ : سیاہ مرچ کا قہوہ بنائیں اور کھانسی سے چھٹکارہ پائیں۔قہوہ بنانے کیلئے ایک کپ میں ایک چائے کا چمچہ تازہ پسی سیاہ مرچ ڈال دیںدو کھانے کے چمچے شہد ڈال کر اُبلا پانی ڈال دیں۔ڈھک کر رکھ دیں 15 منٹ بعد چھان کر اس مشروب کو پی لیں۔سیاہ مرچ خون کا دوران بہتر کرے گی اور بلغم بہہ جائے گی جبکہ شہد کھانسی کا قدرتی علاج ہے۔
السی کے بیج : یہ بیج حلق کی خراش کے خاتمے کیلئے مفید ہیں۔2 کھانے کے چمچے السی کے بیج ایک کپ پانی میں اْبال لیں۔یہاں تک کہ گاڑھا مشروب تیار ہو جائے اسے چھان کر اس میں تین کھانے کے چمچے شہد اور 3 کھانے کے چمچے لیموں کا رس ملا دیں اور پی لیں۔یہ جیل آپ کو فائدہ دے گی۔
مرچیں : کھانے میں چند سبز مرچیں کھا لیں۔ بلغم صاف ہو گی اور کھانسی میں کمی آئے گی۔پسینہ اور بہتی ناک سے کھانسی میں کمی آ جائے گی۔
شہد : خشک کھانسی کے لئے چمچہ بھر شہد بہت مفید پایا گیا ہے۔پین اسٹیٹ کالج آف میڈیسن کا مطالعہ بتاتا ہے کہ دواؤں کے مقابلے میں شہد کھانسی میں آرام پہنچاتا ہے۔حلق کو آرام دیتا ہے اور اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جراثیمی انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتی ہیں۔