٭٭ بنگلہ دیش کے ایک اسمگلر کو بارڈر سکیوریٹی فورس کے جوانوں نے ہند۔بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر گولی مارکر ہلاک کردیا۔ مغربی بنگال سے متصل سرحد سے یہ شخص کھانسی کی دوا اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس کے قبضے سے
Phensedyl
کی 75 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ضلع مالدا میں بی ایس ایف کے گوپال پور چوکی کے قریب اسے گولی مارکر ہلاک کیا گیا۔