کھانے میں سر کا بالآنے پر شوہر نے بیوی کا سر منڈوا دیا

   


حیدرآباد: کھانے میں سر کے بال پائے جانے پر ایک ظالم شوہر نے بیوی کا سر منڈوا دیا۔ یہ انسانیت سوز واقعہ اترپردیش کے پیلی پیت ضلع میں پیش آیا۔پیلی پیت ضلع کے ملک گاوں میں ایک نوجوان خاتون کو کھانا میں بال گرنے پر اس کے شوہر مار پیٹ کے بعد اس کا سر منڈوا دیا۔ خاتون کو اس کے دیور اور ساس کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں خاتون نے اپنے شوہر سمیت تین لوگوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نوجوان کا نام ظہیر الدین ہے۔ اور وہ اپنی بیوی سیما کو رقم کا مطالبہ کرتے مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ سسرال والوں نے 15 لاکھ روپے زائد جہیز کا مطالبہ بھی کیا۔