کھجور جسم میں خون کی کمی کے مسائل کو روکنے میں کلید

   

حیدرآباد ۔ جسم میں خون کی کمی ہوجانے سے انسان صحت مند نہیں رہتا اور اس ایک مسئلے کی وجہ سے جسم میں کئی اور بے قاعدگیاں آجاتی ہیں۔اندرونی طور پر آپ تھکے تھکے اور بے جان ہوجاتے ہیں اور بیرونی اثرات آپ کی جلد، چہرے اور بالوں سے دکھائی دینے لگتے ہیں۔خون کی کمی جس کو اینیمیا بھی کہا جاتا ہے ایک سنگین بیماری ہے جس میں خون کے سرح خلیات میں ہیموگلوبن نامی عنصر بننا کم ہوجاتا ہے جو کہ جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی فراہمی کا کام بھی کرتا ہے۔ خون کی کمی سے جسم میں آکسیجن کی صحیح مقدار میں فراہمی نہیں ہو پاتی اور اس سے سنسناہٹ کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔لہٰذا ان بڑے مسائل پر قابو پانے کے لئے ڈاکٹری علاج بروقت کروائیں لیکن اس کے ساتھ ہی ان دوگھریلو ٹوٹکوں کا بھی استعمال کریں۔یہ آپ کے جسم میں خون اور آکسیجن کی وافر مقدار کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے۔
1۔ روزانہ نہار منہ ایک کھجورکو دھوکر اس کی گھٹلی نکال دیں اور اس میں سفید تل ڈال کر کھائیں اور اس کے بعد ایک گلاس سادہ پانی پی لیں۔اس نسخہ سے نہ صرف آپ کے جسم میں خون کی کمی پوری ہوگی ساتھ ہی پیٹ کے دیگر مسائل میں بھی مفید ہے۔
2۔ سرخ لوبیے کو ابال کر اس کو بلینڈ کرلیں اور اس کو ایک گلاس دودھ میں ڈال کر پی لیں۔اگر شوگر کا مرض نہیں ہے تو ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ چینی یا ایک چمچ شہد ڈال لیں۔یہ مشروب ہیموگلوبن پیدا کرنے کے لئے مفید ہے۔ مگر کسی بھی ٹوٹکے کا فوری نتیجہ نہیں آتا لہٰذا اس کو روزانہ تحمل سے استعمال کیجئے۔
کھجور فوری توانائی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ اپنے دن کا آغاز کھجوروں سے کرنا دن بھر تر و تازہ رہنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ کھجوریں ریشہ کا ایک پاور ہاؤس ہیں جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے اور قبض جیسے مسائل کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ صبح کے وقت کھجوریں کھانے سے آپ کو تھکاوٹ سے نجات ملتی ہے۔صبح کے وقت کھجوریں کھانے سے آپ کی جِلد نِکھرتی ہے اور کیل مہاسوں جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ کھجور غذا بھی ہے اور دوا بھی ۔