کھجور کے حیرت انگیز فائدے

   

کھجور ایک ایسا حیرت انگیز پھل ہے جو ہر عمر کے بچوں کیلئے فائدہ مند ہے لیکن لوگوں کی کم عقلی ہے کہ وہ صرف اور صرف رمضان میں کھجوروں کا استعمال کرتے ہے اور باقی سارا سال کھجوروں کو منہ نہیں لگاتے ، طب نبویؐ میں ہے کہ جس گھر میں کھجور ے ہیں اس گھر کو بھوکا نہ سمجھو ۔کھجور میں اللہ نے حیرت انگیز غذائیت رکھی ہے ہر کھجور میں 9معدنیات اور 7 حیاتین ہوتی ہیں ۔ کھجورے نہ صرف غذا بلکہ دوا اور شفاء کا بھی کم کرتی ہیں کھجوروں میں چکنائی بالکل ہلکی مقدار میں ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم ، مگینشیم اور سب سے بھر کر آئرن اچھی مقدار میں موجود ہیں ۔ کھجوروں میں کیلشیم بھی موجود ہے جو جوڑوں ، ہڈیوں کیلئے بہت مفید ہے ۔ عرب میں کھجوروں کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے جسم فربہ اور مضبوط ہوتے ہیں کیونکہ ان کی ہڈیاں بہت مضبوط ہوتی ہیں کھجوروں میں کاربوہائیڈریٹس جو انسانی جسم کی توانائی کیلئے پہلا بنیادی Fuel یعنی انرجی ہے کھجوروں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔
کھجوروں کے فوائد : قبض ختم کرتی ہیں کھجوروں کو اگر ساری رات پانی میں بھگودیا جائے اور صبح اُٹھ کر پانی اور کھجورے کھالی جائے تو قبض کا بھی خاتمہ ہوگا بلکہ کمزور جسم والوں کا جسم فربہ ہوگا اور دل کے مریضوں کو دل کی ہر بیماری سے نجات ملے گی ۔ کھجوروں میں مگنیشیم ، پوٹاشیم اور فائبر ہونے کی وجہ سے یہ دل کو بہت زیادہ طاقت دیتی ہیں۔