کھردرے اور بے رونق ہاتھ !

   

دن بھر کے کام ہم اپنے ہاتھوں سے انجام دے رہیں ہوتے ہیں، اوران کی مناسب دیکھ بھال نہ ہو نے کے سبب یہ کھردرے اور بے رونق ہو جاتے ہیں۔جو آپ کی شخصیت کو ماند کر دیتے ہیں۔ اس لئے چہرے کے ساتھ ہاتھوں پر بھی توجہ دینی چاہئے۔یہاں پر چند کار آمد ٹوٹکے بتائیں جا رہیں ہیں جو آپ کو ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھا کر آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا دیں گے۔ ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل ہونے والی خواتین اکثر اوقات اپنی جلد پہ ہونے والی اچانک تبدیلیوں کی وجہ سے پریشانی کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔اس سلسلے میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بعض اوقات آب و ہوا کی تبدیلیوں کی وجہ سے حساس جلد کی حامل خواتین کے ہاتھ بہت جلد خشکی‘سختی اور بے رونقی کا شکار ہو جاتے ہیں اس لئے خشک اور حساس جلد کی حامل خواتین کو ایسے صابن استعمال کرنے چاہئے جن میں کاسٹک سوڈا کی مقدار کم سے کم ہونے کے ساتھ ان میں نیچرل آئلز بھی شامل ہوں خواتین کو برتن وغیرہ دھوتے وقت ربر کے دستانے استعمال کرنے چاہئے۔ جلد کے مردہ خلیات کے جھڑنے کا عمل بھی جلد کیلئے نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ایسی خواتین جن کی جلد آب و ہوا کی تبدیلی کے باعث بہت زیادہ سخت ہو گئی ہو انہیں چاہئے کہ بلینڈر میں ایک چوتھائی کپ کچا پپیتا ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور اس میں دوچائے کے چمچے شہد اور ایک چٹکی شکر ڈال کر اس مکسچر سے اپنے ہاتھ پہ تھوڑی دیر تک مساج کریں پھر گرم دودھ سے پانچ منٹ تک مزید مساج کریں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے ہاتھ دھو لیں۔ زیتون اور بادام کے تیل کو ہم وزن مقدار میں لیں اور ہاتھوں کو خشک کرنے کے بعد اس تیل سے اپنے ہاتھوں کو موئسچرائزر کریں۔یہ عمل آپ کے ہاتھوں کو یقینا نرم و ملائم اور جاذب نظر بنا دے گا۔