کھرگے اور راہول سے منی پور کانگریس وفد کی ملاقات

   

نئی دہلی، 05 جون (یواین آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے جمعرات کو کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں پارٹی کے منی پور لیڈروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور ریاست میں جاری پرکشیدگی کے بارے میں تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے خود سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ اطلاع دی اور کہاکہ یہاں اندرا بھون میں منی پور کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے درد، امیدوں اور عزم کو سنا۔ امن، انصاف اور اتحاد کیلئے ہماری لڑائی جاری ہے ۔ طویل عرصہ سے منی پور میں طبقاتی تشدد کے باعث حالات کشیدہ ہیں ۔