کھرگے سے نرمل کانگریس قائدین کی اٹوٹ وابستگی

   

نرمل۔ 22 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسی بھی سیاسی جماعت کے قائدین کو مقبولیت حاصل کرنے کیلئے مضبوط پارٹی کارکنوں کا سہارا ضروری ہوتا ہے۔ کارکنوں میں اپنے محبوب قائد کیلئے اٹوٹ وابستگی کا ایک منظر دیکھتے ہوئے پارٹی کارکنوں میں ایک نیا جوش و ولولہ دکھائی دیا۔ نرمل کے دو کانگریسی حرکیاتی نوجوان قائدین گنگوراج نیشنل کوآرڈنیٹر سوشیل میڈیا ایم ڈی، معین الدین ٹی پی سی سی مائناریٹی ڈائارٹمنٹ کانگریس نے دو دن قبل مہارتی ٹرین سے روانہ ہوگئے اور 21 جولائی کو صدر کانگریس ملکارجن کھرگے جن کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہاں یہ بتانا بے محل نہ ہوگا کہ نرمل سے دہلی پہنچ کر پارٹی کے سرگرم کارکنوں نے اپنے محبوب قائد سے اتنا طویل سفر کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے جو ایک مثال ہے۔ اعلیٰ قائدین کو بھی چاہئے کہ پارٹی سے اس قدر لگاؤ رکھنے والے کیڈر کے ساتھ سیاسی انصاف کریں۔ ان دونوں نے رات دیر گئے سید جلیل ازہر کو فون پر تفصیلات بتاتے ہوئے تصاویر روانہ کی۔