کھرگے کا ڈاکٹرذاکر حسین کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے چہارشنبہ کو سابق صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر کھرگے نے ٹویٹ کیا کہ ڈاکٹر حسین نے ملک کی تعلیمی پالیسی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ “ایک غیر معمولی ماہر تعلیم اور مجاہد آزادی، ہندوستان کے سابق صدر اور بھارت رتن ڈاکٹر ذاکر حسین نے ہندوستان کی تعلیمی پالیسی میں اصلاحات اور جامعہ ملیہ اسلامیہ جیسے اداروں کے قیام میں بہت تعاون کیا۔ ان کی یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت۔”ڈاکٹر حسین ملک کے تیسرے صدر تھے ۔ وہ ماہر تعلیم اور دانشور تھے ۔