نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے نظریات کے تئیں ان کی اٹوٹ وابستگی اور جدوجہد لاکھوں لوگوں کیلئے مشعلِ راہ بنی ہے ۔ کھرگے نے جمعہ کو سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ کانگریس کی شمولیت، سماجی انصاف، ہم آہنگی اور ہمدردی کی روایت مسٹر گاندھی کی عوامی زندگی اور قیادت میں واضح طور پر دکھائی دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے درمیان مسلسل فعال رہنے اور اقتدار کے سامنے سچ بولنے کے حوصلے کے ذریعہ راہول گاندھی نے ہمیشہ سماج کے سب سے کمزور اور پسماندہ طبقات کے مفادات کی آواز بلند کی ہے ۔
مودی نے راہول گاندھی کو
سالگرہ کی مبارکباد دی
نئی دہلی 19 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر جمعہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت اور عمردرازی کی پرارتھنا کی۔نریندر مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر راہول گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی جی کو ان کی سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد۔ ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی خواہش کرتا ہوں۔