کھلاڑیوں کے حجاب پر پابندی امتیارزی سلوک: اقوام متحدہ

   

ماسکو ۔ اقوام متحدہ کے حقوق کے ماہرین نے فرانس میں مسلم خواتین اور لڑکیوں کو کھیلوں کے مقابلوں میں اسکارف پہننے سے روکنے کے فیصلوں کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس نے پیرس 2024 اولمپکس کے دوران اپنے ایتھلیٹس پر حجاب سمیت مذہبی علامات کے لباس پہننے پر پابندی لگائی تھی ۔ فرانس کی فٹ بال اور باسکٹ بال فیڈریشنوں نے بھی ہیڈ اسکارف پہننے والے کھلاڑیوں کو مقابلوں سے خارج کیا ہے۔ یہ فیصلے غیر مناسب اور امتیازی ہیں، اور ان کے (فرانسیسی ایتھلیٹس) کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی شناخت، اپنے مذہب یا عقیدے کو نجی اور عوامی سطح پر ظاہر کریں، اور ثقافتی زندگی میں حصہ لیں، بیان میں اس کی مذمت کی گی اور یہ بیان جس پر آٹھ افراد نے دستخط کیے تھے اقوام متحدہ کے آزاد ماہرین نے جاری کیا۔انہوں نے مزید کہا فرانس کی باحجاب کھلاڑیوں کے خلاف امتیازی سلوک ختم ہونا چاہئے ۔