کھلونا میلہ خودکفیل ہندوستان کی سمت بڑاقدم:مودی

   

نئی دہلی:وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہا کہ ملک کی کھلونا صنعت میں بہت بڑی طاقت چھپی ہوئی ہے اوراسے بڑھاکر اپنی شناخت قائم کرنے اور خودکفیل ہندوستان مہم میں بڑاتعاون دینا ضروری ہے ۔مودی نے پہلے کھلونا میلہ کا ورچوئل افتتاح کیا۔ کورونا وبا کے سبب ملک میں پہلی بار منعقد یہ میلہ بھی مکمل طورپر ورچوئل ہے ۔ وزیراعظم نے کہا۔‘‘ آپ سبھی سے بات کرکے یہ معلوم ہوتاہے کہ ہمارے ملک میں کھلونا صنعت میں کتنی بڑی طاقت چھپی ہوئی ہے ۔ اس طاقت میں اضافہ کرنا، اس کی شناخت بڑھانا، خودکفیل ہندوستانی مہم کا بہت بڑاحصہ ہے ۔