کھمم سلینڈر دھماکہ مہلوکین کے ورثاء کوفی کس 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیا

   

کے ٹی آر نے نمس پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی
حیدرآباد۔/13اپریل، ( سیاست نیوز) بی آر ایس ورکنگ صدر و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے نمس ہاسپٹل پہنچ کر ضلع کھمم آتشزدگی واقعہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ چیف منسٹر نے مہلوکین کے ورثاء کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں کو فی کس 2 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے اور زخمیوں کا بہتر علاج کرنے ہدایت دی ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ یہ واقعہ حادثہ ہے یا سازش تحقیقات میں اس کا پتہ چلے گا۔ کے ٹی آر نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ گیس سلینڈر دھماکہ کے چار زخمی نمس ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں اور چاروں کی صحت ٹھیک ہے۔ ڈاکٹرس نے کے ٹی آر کو بتایا کہ زخمیوں کو موثر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ پارٹی سے بھی متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ 12اپریل کو ضلع کھمم ارے پلی منڈل میں ایک جھونپڑی میں گیس سلینڈ پھٹ پڑا جس میں تین افراد کی موت ہوگئی دیگر چار شدید زخمی ہوگئے۔ نمس میں کے ٹی آر کے ساتھ وزیر پی اجئے کمار بی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ این ناگیشور راؤ، وی روی چندرا بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ نامامتیا ٹرسٹ کی جانب سے مہلوکین کے ورثاء کو فی کس 2 لاکھ روپئے مالی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور ساتھ ہی زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ امداد فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ن