کھولتے ہوئے سامبر میں گرنے والے کمسن کی موت

   

حیدرآباد ۔ /14 جون (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم علاقہ میں پیش آئے ایک دردناک واقعہ میں کھولتے ہوئے سامبر میں گرنے کے نتیجہ میں 5 سالہ کمسن شدید طور پر جھلس گیا تھا اور آج دوران علاج فوت ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب ایم دھیرج جو طالبعلم ہے اور سعیدآباد کا ساکن ہے اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ رشتہ داروں کی گھر بھراؤنی کی تقریب میں گیا تھا جہاں پر اتفاقی طور پر کھولتے ہوئے سامبر کے برتن میں گرگیا ۔ اس حادثہ میں دھیرج شدید طور پر جھلس گیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ عثمانیہ کے برننگ وارڈ میں شریک کیا گیا تھا ۔ دھیرج دوران علاج آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ سب انسپکٹر ابراہیم پٹنم ڈی وجئے نے بتایا کہ کمسن کی نعش کو بعد پوسٹ مارٹم اس کے رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی ۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔