کہیں کہیں بارش کا امکان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /9 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے بعض حصوں میں ہلکی کی اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے ۔ حیدرآباد اور پڑوسی علاقوں میں موسم عام طور پر ابرآلود رہا جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی ۔ درجہ حرارت بدستور 30 اور 23 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ کے حدود میں معمول کے مطابق چل رہا ہے ۔