کیارا اس وقت سب سے مصروف ترین اداکارہ

   

حیدرآباد۔ بالی ووڈکی ابھرتی اورخوبصورت اداکارہ کیارا اڈوانی جو اس وقت سب سے زیادہ مصروف ہیں کیونکہ وہ بیک وقت کئی فلموں میں کام کررہی ہیں اور شوٹنگ کیلئے وہ ہر ہفتہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں نظر آرہیں ہیں ، شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آر سی15 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کیارا، جو اس وقت بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ میں سے ایک ہیں، رام چرن شنکر کی فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے حیدرآباد پہنچ گئی ہیں۔ایک ذریعہ نے انکشاف کیا ادکارہ کیارا چند مہینوں سے ایک کے بعد ایک اپنی فلموں کی شوٹنگ مکمل کر کے بغیر کسی وقفہ کے کام کر رہی ہیں۔کیارا نے سب سے پہلے بھول بھولیا 2، جگ جیو اور گووندا نام میراکی شوٹنگ مکمل کرنے کیلئے ممبئی اور پانڈیچیری میں مصروف تھی اور اب مصروف اداکارہ جگ جگ جیو سے ایس شنکر کی آر سی 15 تک کی شوٹنگ مکمل کرنے جا رہی ہیں جس کیلئے وہ اب حیدرآباد میں ہیں۔ نومبر کے آخر تک حیدرآباد میں اس شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد دسمبر کے اوائل سے وہ جگ جگ جیو کا آخری مرحلہ شروع کرنے والی ہیں۔ آرسی 15 فلم ایک ایکشن انٹرٹینر ہے، جسے دل راجو نے سری وینکٹیشور کریشنز کے بینر کے تحت تیار کیا ہے۔مختلف فلموں میں مصروف ہونے کے باوجودکیارا کانام کٹرینہ کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔دسمبر میں وکی کوشل اورکٹرینہ کیف کی شادی ہونے جا رہی ہے۔ یہ تقریب راجستھان میں میں ہوگی۔ دریں اثناء کٹرینہ اور وکی، جو ابھی تک اپنے بڑے دن کے بارے میں خاموش ہیں اور مبینہ طور پر ابھی تک شادی کے باضابطہ دعوت نامے نہیں بھیجے ہیں لیکن فلمی خبری نے خصوصی طور پر ان کی انتہائی خفیہ مہمانوں کی فہرست کے بارے میں کچھ تفصیلات حاصل کی ہیں۔پہلے ہی بتایا گیا ہے کہ نہ تو وکی کوشل اور نہ ہی کٹرینہ کیف نے ابھی تک شادی کے دعوت نامے نہیں بھیجے ہیں کٹرینہ اس بات سے پریشان ہیں کہ ان کی شادی کی خبریں میڈیا میں پہلے ہی ظاہر ہوچکی ہیں۔ جوڑے نے دوستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 7سے 9 دسمبر کے درمیان خود کو مصروف نہ رکھیں، جو شاید شادی کی عارضی تاریخیں ہیں۔ جوڑے کے قریبی دوست نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ جوڑی انڈسٹری سے اپنے دوستوں اور سرپرستوں کو مدعو کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس فہرست میں کرن جوہر، علی عباس ظفر، کبیر خان اور منی ماتھر، روہت شیٹی، جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی، ورون دھون اور نتاشا دلال اور بہت سے دیگر افراد شامل ہیں۔