کیاپ جیمنی کی جانب سے فریشرس سے ملازمت کی درخواستیں مطلوب

   

نئی دہلی ۔ کیاپ جیمنی کی ویب سائٹ 2021 کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ایم سی اے 2021 کی ڈگری رکھنے والے افراد کمپنی میں ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جس کے لئے کم سے کم نشانات 60 فیصد ہونے چاہئے۔ چاہے وہ ڈپلوما کورس ہو، گریجویشن ہو یا پوسٹ گریجویشن امتحانات ہوں۔ تاہم ایک شرط یہ بھی ہے کہ امیدواروں کا کوئی بیک لاگ (کسی مضمون میں فیل ہو جانا اور اس کا دوبارہ امتحان دینا) نہیں ہونا چاہئے۔ بی ای اور بی ٹیک کے تمام امیدوار اس میں درخواست دینے کے اہل ہوں گے، لیکن ایم ای اور ایم ٹیک طلبہ کا انفارمیشن ٹکنالوجی، انفارمیشن سائنس اور کمپنیوٹر سائنس سے وابستگی ضروری ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار کمپنی کے ویب سائٹ پر کلک کرتے ہوئے مکمل معلومات حاصل کرسکتے ہیں جبکہ صرف ان امیدواروں کو طلب کیا جائے گا جنہیں قطعی فہرست میں شامل کیا گیا ہو۔