لندن : املی میٹھی اور کھٹی ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی لذت بخش بھی ہوتی ہے، یہ ہر باورچی خانے کا حصہ ہے، اسے مسالہ جات کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اس کے ذائقے سے ہمارے پکوان مزیدار بن جاتے ہیں۔لذیذ ذائقے کے ساتھ ساتھ املی کے کئی قابلِ ذکر صحت کے فوائد بھی ہیں، املی میں پروٹین، فائبر کے ساتھ کاربوہائیڈریٹ اور شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، کاربوہائیڈریٹ اور شوگر کے مواد کی وجہ سے ذیابطیس کے مریضوں کے لیے املی صرف تھوڑی مقدار میں تجویز کی جاتی ہے۔املی کا استعمال زمانہ قدیم سے بطور غذا اور علاج کیا جا رہا ہے، اسے اکثر کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے، کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے علاوہ املی میں وٹامن سی، ای اور بی، کیلشیئم، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیئم، میگنیز اور غذائی فائبر بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے اس لئے اس سے وزن میں کمی بھی ہوتی ہے۔