ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ و امیتابھ بچن کی بہو ابھیشک بچن کی بیوی ایشوریا رائے بچن کے پھر سے حاملہ ہونے کی خبریں گشت کرر ہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی ایک تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ افواہ اڑائی جارہی ہے کہ جلد ہی ایشوریہ رائے ماں بننے والی ہے اور وہ اپنی جسامت کو چھپاتی نظر آرہی ہے۔
حال ہی میں ابھیشک بچن و ایشوریہ رائے بچن مکیش امبانی و انیل امبانی کی بہن ٹینا کوٹھاری کی بیٹی نین تارا کی شادی کی تقریب میں نظر آئے۔ اس موقع پر ایشوریہ رائے نے خوبصورت لال رنگ کا سوٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔ اس کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی خبریں گشت کرتی جارہی ہے۔ اب یہ افواہ ہے یا حقیقت؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔