کیا خبر یہ آخری رمضان ہو!

,

   

اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو توفیق دے کہ اس رمضان کے قدر کریں، اللہ اس کے بعد آپ کو بہت سے رمضان نصیب فرمائے، لیکن آپ کے ذہن میں یہ ہونا چاہیے کہ اس رمضان میں کوئی کوتاہی نہ ہو، اس خیال سے کہ رمضان تو ابھی بہت کرنے ہیں، نہیں! بلکہ اسی رمضان میں ایسا کریں کہ جیسے معلوم نہیں اس کے بعد موقع ملے یا نہ ملے، کیا ہوا! صرف عمر کا مسئلہ نہیں، صحت کا مسئلہ بھی ہوتا ہے اور بعض حوادث کا بھی مسئلہ ہوتا ہے۔ ان سب سے اللہ آپ کو بچائے اور آپ کو بہت رمضان سے نصیب فرمائے۔ مگر اس رمضان کی قدر کریں اور اس میں جو زیادہ سے زیادہ ہوسکے وہ کرلیں۔

حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ