کیا طلاق کے بعد پانڈیا قلاش ہو سکتے ہیں

   

ممبئی : ہندوستانی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اپنی اہلیہ نتاسا سٹینکووچ کو طلاق دے دی ہے۔ ہاردک نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنی بیوی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ ہاردک نے کہا کہ 4 سال ساتھ رہنے کے بعد میں نے اور نتاشا نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ ہاردک کو اپنی 170 کروڑ روپے کی جائیداد کا 70 فیصد نتاشا کو دینا ہو گا۔قابل ذکر ہے کہ ہاردک پانڈیا اور اداکارہ ماڈل نتاشا کافی عرصے سے ایک ساتھ نظر نہیں آئے تھے۔