نئی دہلی ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم پی چدمبرم جو آئی این ایکس میڈیا کرپشن اور رقومات کی غیرقانونی منتقلی کیس میں گذشتہ 99 دنوں سے جیل میں ہیں۔ انہوں نے آج دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے انہیں ضمانت دینے سے انکار پر سپریم کورٹ سے سوال کیا کہ آیا وہ رنگا ۔ بلا جیسے مجرم کی طرح ہیں۔ رنگا ۔ بلا کو دو بھائی بہن گیتا اور سنجے چوپڑا کو دہلی میں 1978ء میں اغواء کرکے قتل کرنے کی پاداش میں سزاء سنائی گئی تھی۔ انہیں 1982ء میں پھانسی کی سزاء دی گئی۔ 74 سالہ چدمبرم نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہیکہ وہ ان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے۔ انہیں جیل میں رکھنا غیرمنصفانہ ہے۔