کیا کے سی آر ، اے پی میں تلگو دیشم قائدین کو نشانہ بنا رہے ہیں ؟

   


حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : قومی پارٹی کے رسمی آغاز کی تاریخ قریب تر ہونے کے ساتھ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ امکان ہے کہ آندھرا پردیش میں ٹی ڈی پی قائدین کو نشانہ بنائیں گے ۔ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کے سی آر آندھرا پردیش کے تلگو دیشم پارٹی قائدین کو ان کی نئی قومی جماعت میں شمولیت کے لیے ترغیب دے رہے ہیں اور ان کے ساتھ رابطہ میں ہیں ۔ اس سلسلہ میں خصوصی توجہ مبینہ طور پر اضلاع سریکاکلم ، وزیانگرم اور کڑپہ پر دی جارہی ہے ۔ ماضی میں ان کے ساتھ کام کرنے والے کئی قائدین کو کے سی آر نے کال کیا ۔ بالخصوص اے پی میں کپولا اور ویلما کمیونیٹیز کے قائدین کو ۔ کے سی آر سابق ایم پی یوارون کمار سے ملاقات کرچکے ہیں ۔ کے سی آر کی حکمت عملی کو دیکھتے ہوئے یہ شبہ ہوتا ہے کہ ہریش راؤ کے اے پی سرکار پر ریمارکس دانستہ ہیں ۔ ہریش راؤ اے پی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں جب کہ کے ٹی آر اس میں نرمی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وزیر گنگولا کملا کر نے جو تلگو دیشم پارٹی میں تھے ، وائی ایس آر سی پی کے خلاف تبصرہ کرتے وقت ، یہ اشارہ دیا کہ وہ ایک مرتبہ پھر یہ بتانے کے لیے تیار ہیں کہ ٹی آر ایس کی صلاحیت اور قابلیت کیا ہے ۔۔