کیبل ٹی وی نیٹ ورک کے قواعد میں ترمیم

   

نئی دہلی : وزارت اطلاعات و نشریات نے آج کیبل ٹی وی نیک ورک کے قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے نشر کئے جانے والے مواد سے متعلق شہریوں کی شکایت کیلئے لازمی میکانزم کی سہولت فراہم کی ہے ۔ اس وقت 900 سے زائد ٹی وی چیانلس نے جنہیں وزارت کی جانب سے مقررہ پروگرامنگ اور اڈوائرٹائزنگ قواعد کی پابندی کرنی ہیں ۔ کیبل ٹی وی نیک ورک ترمیم قواعد کے ذریعہ شکایتوں کی یکسوئی کیلئے تین سطحی میکانزم فراہم کیا گیا ہے ۔