کیب کے خلاف احتجاج، ریلوے اسٹیشن نذرآتش

,

   

٭ آسام میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے ۔ چیف منسٹر ایس سونووال کے آبائی مقام چھبوا کے ڈیبرو گڑھ میں واقع ریلوے اسٹیشن کو احتجاجیوں نے نذرآتش کردیا ۔ اس کے علاوہ تین سُکیا ضلع میں بھی احتجاجیوں نے ریلوے اسٹیشن کو توڑپھوڑ کا نشانہ بنایا ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق احتجاجیوں نے آسام کے مزید چار ریلوے اسٹیشنس کو اپنے پُرتشدد کا احتجاج کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں آگ کے حوالے کرنے کی کوشش کی ہے ۔ واضح رہے کہ کیب کے خلاف پچھلے ایک مہینے سے آسام میں شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔