کیرالا: بیٹی کی شادی میں گانا گاتے ہوئے پولیس عہدیدار کی موت، ویڈیو

,

   

کوزی کوڈ: کہتے ہیں کہ موت کا کوئی وقت نہیں ہوتا۔ کس کو کہا ں موت آجائے یہ کہا نہیں جاسکتا۔ ایسا ہی کچھ کیرالا کے ایک پولیس آفیسر کیسا تھ ہوا ہے۔ و ہ اپنی بیٹی کی شادی میں گانا گارہے تھے اچانک ان پر موت طاری ہوگئی اور خوشی کا ماحول اچانک سے غم میں تبدیل ہوگیا ۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو خوب گشت کررہی ہے۔ دی نیوز منٹ خبر کے مطابق تھریووننتاپورم میں سب انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ۵۵/ سالہ پی وشنو پرساد اپنی چھوٹی لڑکی کی شادی کے خوشی کے موقع پر اسٹیج پرکھڑے ہوکر گانا گارہے تھے۔ اچانک وہ گر پڑے، انہیں فورا اسپتال لیجایا گیا۔ جہا ں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔

شادی کا خوشی کا ماحول پر اچانک غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ حالانکہ یہ معاملہ دلہن سے چھپایا جارہا تھا او رخاندان والے چاہ رہے تھے کہ شادی ہونے کے بعد دلہن کو یہ اطلاع دیں گے۔ شادی اتوار کو طے تھی۔ دلہن اپنے باپ کی موت سے بے خبر اپنی کی تیاریوں میں مگن تھی۔ وہ اپنی جیولری اورکپڑوں میں مگن تھی۔ اس نے اپنے فیملی کے دیگر اراکین سے اپنے والد کے بارے میں دریافت کیا کہ اس کے والد نظر نہیں آرہے ہیں۔ تو اسے بتایا گیا کہ اس کے والد اپنی ڈیوٹی پر ہیں بہت جلد واپس آجائیں گے۔ دلہن ارچا کی شادی طئے شدہ دن کے مطابق اتوار کے دن ہوگئی۔ شادی پوری ختم ہونے تک بھی دلہن کو نہیں بتایا گیا ہے۔ وشنو پرساد کی آخری رسومات پیرکے روز ادا کی گئی۔ واضح رہے کہ متوفی وشنو پرساد تھروننتاپورم میں کرمانا پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر تھے۔ انہیں سبکدوش ہونے کیلئے صرف ایک سال باقی رہ گیا تھا۔ پسماندگان میں بیوہ سشما کے علاوہ تین بیٹیاں انو پرساد، آریا پرساد اور ارشا شامل ہیں۔

وزیر اعلی کیرالا پنارائے وجیان نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سب انسپکٹر وشنو پرساد کی موت پر بہت افسوس ہوا ہے۔ یہ بہت ہی تکلیف دہ بات ہے کہ ایک شخص اپنی بیٹی کی شادی میں گانا گاتے ہوئے اس کی موت ہوجائے۔ میں متوفی کے گھر والوں اور رشتہ داروں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔