کیرالا حادثہ:پائلٹ سمیت 19 لوگوں کی ہوئی موت ، 15 کی حالت سنگین، طیارے سے نکالے گئے سب مسافر

,

   

کیرالا حادثہ:پائلٹ سمیت 19 لوگوں کی ہوئی موت ، 15 کی حالت سنگین، طیارے سے نکالے گئے سب مسافر

تراونتھ پورم: جنوبی ہند کی ریاست کیرالا کے کوزی کوڈ ہوائی آڈہ پر ائیر انڈیا کا ایک طیارہ پھسلنے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگیا، اور ایک وادی میں گرکر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، ملی اطلاع کےمطابق اس جہاز میں کل 191 مسافر سوار تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اڑان نمبر آئی ایکس 1344 والا یہ طیارہ موسلادھار بارش کی وجہ سے ہوائی پٹی کے آخر تک پہنچ گیا اور وادی میں گر کر دو ٹکڑے ہوگیا، مسافرین میں سے 19 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ مسافرین کی حالت سنگین بتائی جاتی رہی ہے مزید 121 مسافرین کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

حادثہ کے فوراً بعد راحت اور بچاو کا کام کرنے والی ٹیمیں این ڈی ار ایف، پولیس ،فائر بریگیڈ اور چوبیس ایمبولینس جاۓ حادثہ پر پہنچی، بہت دیر یہ ٹیمیں اس علاقہ میں راحت اور بچاو کا کام کر رہی تھی، کہا جا رہا ہے کہ جمعہ کی دیر تک اس کام کو مکمل کیا جا چکا ہے، سبھی لوگوں کو طیارے سے باہر نکالا جا چکا ہے، کیرالا کے وزیر اعلیٰ نے اس راحت و بچاو کے کام مکمل ہونے کی جانکاری دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنارا وجین نے کہا کہ سبھی مسافرین کو ملاپورم اور کوزی کوڈ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، اب طیارے کے ملبے کو ہٹانے کام جاری ہے، اس اندوہناک حادثہ کی جانچ ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن (اے اے آئی بی) کو سونپی جاۓ گی، شہری ہواباز کے وزیر ہردیپ سنگھ سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے اس حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ہردیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ اس حادثہ کی رسمی جانچ اے اے آئی بی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر انڈیا اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ٹیمیں ممبئی اور دہلی سے کوزی کوڈ پہنچ چکی ہیں اور اپنا کام کر رہی ہیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1291756373546426369/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1291756373546426369%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fsouth-india-air-india-express-accident-aircraft-from-dubai-to-kozhikode-carrying-around-150-passengers-na-313433.html