تھرواننتاپورم : کیرالامیں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 358 ہو گئی ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق کیرالا کے ریاستی حکام نے اعلان کیا کہ شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 358 ہو گئی ہے۔حکام نے اعلان کیا کہ متاثرہ علاقے میں اب بھی 200 سے زائد لاپتہ ہیں جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ فوج نے ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے علاقے میں سرچ ریڈار بھیجے تھے۔کانگریس پارٹی کے رکن ششی تھرور نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر خطے میں لینڈ سلائیڈنگ کو قومی آفت قرار دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ریاست کیرالا میں 30 جولائی کو ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور انفراسٹرکچر اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔متاثرہ گاؤں چورال ملہ کے 200 گھر تباہ ہو گئے۔فوج نے اعلان کیا کہ یکم اگست کو 1500 فوجی متاثرہ علاقے میں تعینات کیے گئے تھے۔آفت کی وجہ سے 8300 سے زیادہ لوگوں کو ریاست کے ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔