کیرالا لوک سبھا الیکشن ، ووٹنگ مشین خراب ہونے کی وجہ سے وزیر اعلی پنارائی وجئین کو بھی انتظار کرنا پڑا ۔ 

,

   

کیرالا: ملک بھر میں کئی زیر دوراں عام انتخابات کے دوران کئی ریاستوں سے ووٹنگ مشینیں خراب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ کیرالا میں بھی ووٹنگ مشین خراب ہونے کی وجہ سے عام عوام کے ساتھ وزیر اعلی پنارائی وجیان کو بھی کافی انتظار کرنا پڑا ۔ اس پر اپنے رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے پنارائے وجیان نے کہا کہ الیکشن عہدیداران ووٹنگ مشین کو ٹھیک طرح چلانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بھی ووٹنگ مشین خراب ہونے کی وجہ سے انتظار کرنا پڑا ۔

اس طرح دوسرے مقامات پر بھی ہورہا ہوگا ۔ انہوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اپوزیشن پارٹی کے وزراء بھی ووٹنگ مشین خراب ہونے کی شکایتیں کی ہیں۔ ریاست میں ایک حلقہ لوک سبھا پتھانم تتا میں پولنگ وقت کا آغاز ہونے کے بعد بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا کیو ں کہ ووٹنگ مشین کام نہیں کررہی تھی ۔ ایک رائے دہندہ نے غصہ میں کہا کہ ہم یہاں صبح چھ بجے آکر قطار میں کھڑے ہیں تاکہ جلد سے جلد ووٹ ڈالدیں لیکن اب ۹؍ بج چکے ہیں لیکن ووٹ نہیں ڈال سکے ہیں ۔ اسی دوران ضلع کلکٹر کے واسوکی کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ کوالم میں اگر کانگریس کو ووٹ ڈالیں تو بی جے پی کو ووٹ جارہا ہے ۔ کلکٹر واسوکی نے فورا اس کا جائزہ لیا لیکن پتہ چلا کہ خبر سچ نہیں ہے ۔