کیرالا میں ایل ڈی ایف حکومت میں صنعت کے شعبے کو فائدہ:وزیر صنعت

   

وزیر صنعت پی راجیو نے کہا کہ بنگلور انڈسٹریل کاریڈار کے کام میں تیزی آئی ہے

ترواننت پورم: کیرالا کے وزیر صنعت پی راجیو نے کہا ہے کہ ریاست میں حکمران بائیں بازو کے جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) حکومت کے پہلے چھ مہینوں میں صنعت کے شعبے نے خاطر خواہ فائدہ حاصل کیاہے ۔ راجیو نے ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں 600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے ٹی سی ایس کے ساتھ معاہدے پر دستخط، کوچی-بنگلور انڈسٹریل کوریڈور کے لیے زمین کا حصول، 4700 نئے ایم ایس ایم ای کا افتتاح، 37 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے ٹاٹا الیکسی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوزی کوڈ میں کیرالا اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے نئے دفتر کے کھلنے سے مالابار خطے کی صنعتی ترقی کو ایک نئی رفتار ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سلک (اسٹیل انڈسٹریز کیرالا لمیٹڈ) کی دوبارہ تعمیر شدہ مینوفیکچرنگ یونٹ، چیرتھلا میں ایک پی ایس یو، واٹر میٹرو اور سی ایس این سولر سمیت کئی کمپنیاں مسابقتی مارکیٹ میں قیادت کر سکتی ہیں۔ کوچی-بنگلور انڈسٹریل کاریڈور کے لیے زمین کے حصول کے کام میں تیزی آئی ہے اور یہ آئندہ دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کاکناد میں ایک انوویشن پارک کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔