کیرالا میں برڈ فلو

   

تھرواننتاپورم : حکومت کیرالا نے ریاست میں برڈ فلو کا اعلان کرتے ہوئے اِسے ایک خصوصی آفت قرار دیا ہے۔ کیرالا کے اضلاع کوٹایم اور الاپوزا کے بعض حصوں میں برڈ فلو پھوٹ پڑنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اِس بات کی توثیق ریاستی حکومت نے اِس اطلاع کے بعد کی کہ ریاست میں 12 ہزار بطخ فوت ہوئے ہیں۔ حکومت نے کہاکہ اِس فلو کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔