کیرالا میں قومی شاہراہوں کی تعمیر پر زیادہ لاگت آئے گی:گڈکری

   

نئی دہلی: روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں کہا کہ کیرالہ میں قومی شاہراہ کی تعمیر پر 100 کروڑ روپے فی کلو میٹر لاگت آئے گی۔وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ کیرالہ میں صورتحال بالکل مختلف ہے ۔ کیرالامیں ایک کلومیٹر قومی شاہراہ کی تعمیر پر 100 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہاں زمین کے حصول کی لاگت 49 سے 50 کروڑ روپے فی کلومیٹر ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ زمین کے حصول کا پچاس فیصد حصہ دیں گے ۔ ریاستی حکومت نے پانچ ہزار کروڑ روپے کی رقم دی تھی، لیکن اس کے بعد ریاستی حکومت کے لیے یہ رقم دینا ممکن نہیں تھا کیونکہ ریاستی حکومت کا بجٹ کم ہے ۔