کیرالا میں لاک ڈاؤن: بیمار والد کو کندھے پر اٹھاکر ایک شخص ایک کیلو میٹر پیدل چلنے پر مجبور

,

   

٭ کیرالا میں ایک شخص نے اپنے بیمار والد کو کندھوں پر اٹھاکر ایک کیلو میٹر سے زیادہ کا راستہ پیدل ہی طئے کیا کیونکہ کورونا وائرس کی وباء کو روکنے کیلئے ریاست میں لاک ڈاون کیا گیا ہے اور پولیس نے مبینہ طور پر ان کے آٹو رکشا کو آگے بڑھنے سے روک دیا تھا ۔ اس شخص نے الزام عائد کیا کہ ہاسپٹل کے دستاویزات دکھانے کے باوجود بھی پولیس نے لاک ڈاؤن کے قواعد پر سختی سے پابندی کا ذکر کرتے ہوئے ان کو آگے بڑھنے سے روک دیا ۔ اس شخص کو پولیس کے روکنے کے بعد اپنے والد کو کندھوں پر اٹھاکر ہاسپٹل جانے کیلئے ایک کیلو میٹر تک پیدل سفر کرنا پڑا۔