تھرواننتاپورم: کیرالا کے ملاپورم ضلع میں ایک 14سالہ لڑکا جو Nipah وائرس سے متاثر تھا اس کی موت ہوگئی۔ وزیر صحت کیرالا وِینا جورج کے مطابق لڑکے کی پازیٹیو رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ ریاست ان حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور Nipah پروٹوکول کے مطابق اقدامات کیے گئے ہیں۔