کیرالا میں کانگریس کے 3 ارکان پارلیمنٹ، 2ایم ایل ایز ہوم کوارنٹا ئن

   

Ferty9 Clinic

پلکڑ، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں کورونا وائرس متاثر نوجوان کے رابطے میں آنے کے سبب کانگریس کے تین ارکان پارلیمنٹ اور دو ارکان اسمبلی کے علاوہ 10 لوگوں کو 14 دنوں کے لئے ہوم کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے ۔ہوم کوارنٹائن کئے گئے لوگوں میں میڈیا اہلکار بھی شامل ہیں۔ ان لوگوں کو 9 نومبر کو والیان تلاش مرکز پر کورونا متاثر ایک نوجوان کے رابطے میں آنے کے سبب کورنٹائن میں جانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ تمل ناڈو کے والیار تلاش مرکز پر نو مئی کو پہنچے اس نوجوان میں چہارشنبہ کے روز کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔کانگریس ارکان پارلیمنٹ ٹی این پرتاپن وی کے شری کانت اور ریمیا ہری داس اور دو رکن اسمبلی شفی پرمبل اور انل اکّارا کیرلا کے بنیادی شہریوں کو تمل ناڈو سرحد سے ہونے والی پریشانیوں کی میڈیا رپورٹ کے ے بعد یہاں پہنچنے تھے ۔محکمہ صحت کے افسران کے مطابق کورونا متاثر پایا نوجوان 9 مئی کو تلاش مرکز پر گئے میڈیا اہلکاروں، عوامی نمائندوں اور تمل ناڈو کی جانب سے آئے دیگر لوگوں کے رابطے میں آیا تھا۔کانگریس کے تین ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی بھی اس موقع پر تلاش مرکز پر موجود تھے اور انہوں نے لوگوں سے بات کی تھی۔ دوسری جانب کانگریس قیادت نے الزام لگایا کہ ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو ہوم کوارنٹائن کرنا سیاسی سے متاثر ہے ۔ کانگریس لیڈروں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے جاری رہنما خطوط پر عمل کریں گے کیونکہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی لڑنے والے ایک ذمہ دار شہری ہیں۔