تھروننتاورم (کیرالا): ریاستی وزیر صحت کے کے شیلاجا نے اس با ت کی تصدیق کی ہے کہ کیرالا میں تین افراد کو کورونا وائرس کے مثبت اثرات پائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تینوں طالب علم ہیں لیکن ان کی حالت فی الحال بہتر ہے۔انہوں نے بتایا کہ جملہ 3,500 افراد جنہیں اس وائرس کا شبہ تھا، 28 دن الگ تھلگ رکھنے کے بعد انہیں چھوڑدیا گیا۔ ابھی بھی 135 افراد کو محفوظ مقام پر رکھا گیا ہے۔
شیلاجانے بتایا کہ ایک شخص جو ملیشیاسے ایرنا کولم ایرپورٹ پر آیا اسے گلے میں درد اور شدید بخار پایا گیا جو اس وائرس کی نشانی ہے۔ ہم کہہ نہیں سکتے کہ واقعی اسے یہ وائرس لاحق ہے لیکن ہم نے اسے محفوظ مقام پر رکھا ہوا ہے۔ اس کے خون کے نمونہ ٹسٹ کے لئے بھیج دئے گئے ہیں امید ہے کہ بہت جلد آجائیں گے۔