کیرالا میں کورونا کرفیو برخاست

   

تھرواننتاپورم : کیرالا میں کوویڈ انفیکشن میں کمی کو ملحوظ رکھتے ہوئے چیف منسٹر پی وجئین کی زیرصدارت ایک کمیٹی نے منگل کو فیصلہ کیاکہ کورونا نائٹ کرفیو اور اتوار کے ایام کو ریاست گیر لاک ڈاؤن کو ختم کردیا گیا۔ چیف منسٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ضروری انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ سال آخر کے گریجویشن اور پی جی طلبہ کی کلاسیس شروع کی جائیں۔