کیرالا میں کورونا کے 7,163 نئے کیسس، 482 اموات

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13,451 کیسز رپورٹ ہوئے اور 585 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.19 فیصد ہے جو مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14,021 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے مجموعی طور پر 3.35 کروڑ لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1,62,661 ہے جو کہ گزشتہ 242 دنوں میں سب سے کم ہے۔ گزشتہ33 دنوں میں یومیہ مثبت شرح 1.03 فیصد ہے جو کہ گزشتہ 23 دنوں کے 2 فیصد سے کم ہے۔منگل کو کیرالا میں کورونا کے 7,163 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 482 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 49,19,952 ہو گئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 29,355 ہو گئی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز میں بتایا گیا کہ 482 اموات میں سے 90 افراد کی گزشتہ چند دنوں میں ہوئی ہے، جبکہ 341 ایسے افراد ہیں جن کے نام دستاویزات کی کمی کی وجہ سے گزشتہ سال 18 جون تک درج نہیں کیے گئے تھے۔