کیرالا ڈیم کے اسپل وے شٹرکی بلندی میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

اڈوکی: کیرالا کے اڈوکی ضلع میں ملاپیریار ڈیم کے چھ اسپل وے شٹر کو آج 60 سینٹی میٹر بلند کیا گیا تاکہ شدید بارش کے دوران فی سیکنڈ 3005 مکعب فٹ پانی میں بہہ سکے ۔ ذرائع کے مطابق اسپل وے کے شٹر اس لئے بڑھائے گئے ہیں تاکہ 126 سال پرانے ملاپیریار ڈیم میں فی سیکنڈ 3131 مکعب فٹ پانی چھوڑ کر علاقے کو سیلاب سے بچایا جاسکے ۔ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 138.95 فٹ ہے جس کی گنجائش صرف 142 فٹ ہے ۔ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی کیرالا حکومت نے تمل ناڈو حکومت کو پانی کی سطح کو 137 فٹ تک محدود کرنے کی ہدایت دی تھی۔تاہم سپریم کورٹ نے 11 نومبر تک پانی کی سطح کو 139.5 فٹ تک محدود کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اسی دن عدالت میں اس معاملے کی سماعت ہوگی۔