تھرواننتاپورم 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا میں مرکز کے موٹر وہیکل ایکٹ کے نفاذ کے ایک ہفتہ بعد کانگریس اور برسر اقتدار سی پی ایم نے اس کے ذریعہ بھاری جرمانوں کی مخاالفت کی ہے ۔ دونوں نے کہا کہ اس سے عام آدمی پر اضافی بوجھ عائد ہو رہی ہے ۔ سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری اور کانگریس کے رمیش چینی تھالہ نے بھی ان جرمانوں کی مذمت کی ہے اور کہا کہ حکومت اس کے ذریعہ عام آدمی پر اضافی بوجھ عائد کر رہی ہے جو پہلے ہی مسائل کا شکار ہے ۔