کیرالا کی ایل ڈی ایف حکومت پر کانگریس کی تنقید

   

نئی دہلی : کیرالا میں 6 اپریل کو اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی ہونے والی ہے۔ اس سے قبل ہی کانگریس نے چیف منسٹر پینارائی وجین پر الزام عائد کیا کہ ایل ڈی ایف کی زیرقیادت ان کی 5 سالہ حکومت نے جنوبی ریاست میں اپنے وعدوں کا احترام نہیں کیا اور فرائض سے راہ فرار اختیار کی۔ کانگریس لیڈرس رندیپ سنگھ سرجے والا، کے وی تھامس اور مدھوگوڑ یشکی کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ چیف منسٹر کیرالا نے آمریت پسندانہ حکومت کی ہے۔